پشاور کے پشتہ خرہ چوک میں افغان مہاجرین کی بس میں سلنڈر دھماکا ، خاتون جاں بحق ، متعدد زخمی

پشاور کے پشتہ خرہ چوک میں افغان مہاجرین کی بس میں سلنڈر دھماکا ، خاتون جاں ...
پشاور کے پشتہ خرہ چوک میں افغان مہاجرین کی بس میں سلنڈر دھماکا ، خاتون جاں بحق ، متعدد زخمی

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے پشتہ خرہ چوک میں افغان مہاجرین کی بس میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاںبحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق پشتہ خرہ چوک میں گیس فلنگ کے دوران بس میں دھماکا ہو گیا ، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی جبکہ بس کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔بس پشاور سے افغانستان جا رہی تھی۔

عمران خان کو جلسہ کرنے سے روک دیا گیا ، مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس افغان مہاجرین سے بھری ہوئی تھی تاہم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور کئی مسافر زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی روانہ کردی گئی ہیں تاہم زخمیوں اور ہلاکتوں میں ا ضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید : پشاور


loading...