مشیل اوباما شوہر کے تصویر کھنچوانے کے انداز سے اکتا گئیں، ٹاک شو میں نقل بھی اتاری
واشنگٹن (ویب ڈیسک) بیوی آخر بیوی ہی ہوتی ہے خواہ وہ امریکی صدر ہی کی کیوں نہ ہو ، دنیا کے طاقت ور ترین شخص باراک اوبامہ کی بیوی مشیل اوباما بھی اپنے شوہر سے اکتا گئی ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں امریکی صدر کی اہلیہ نے اپنے شوہر باراک اوباما کا مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ ان کے تصویر کھنچوانے کے انداز سے بہت تنگ ہیں۔ انہیں تصویر میں پوز کرنے کا کچھ علم نہیں ہے اور وہ ہمیشہ ایک ہی انداز میں تصویریں بنواتے ہیں۔ باراک اوباما کی اہلیہ مشیل نے ٹی وی ٹاک شو کے دوران اوباما کے تصویر کھنچوانے کے انداز کی نقل بھی اتاری جس پر اینکر سمیت وہاں موجود دیگر افرا د خوب محظوظ ہوئے۔