واٹس ایپ کا مقابلہ،گوگل ”ایلو“ مارکیٹ میں لے آیا

واٹس ایپ کا مقابلہ،گوگل ”ایلو“ مارکیٹ میں لے آیا
واٹس ایپ کا مقابلہ،گوگل ”ایلو“ مارکیٹ میں لے آیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے واٹس ایپ کے مقابلے میں” ایلو“ کے نام سے نئی میسجنگ ایپ متعارف کردی ہے،کچھ منفرد خصوصیات کے ساتھ متعارف کروایا گیا یہ ایک ایسا چیٹ بوٹ ہے جو صارف اور اس کے دوستوں کو چیٹ ہسٹری فراہم کرے گا جبکہ متعدد گوگل پراڈکٹس کو بھی چیٹ کے دوران سامنے لائے گا۔

مزید پڑھیں :یوٹیوب نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا اقدام کہ پاکستانی یوٹیوب صارفین خوشی سے جھوم اٹھے

اس وقت فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور ایپل کے آئی میسج کو زیادہ مقبولیت حاصل ہے تاہم گوگل کو توقع ہے کہ اس کی ایپ ان تینوں کے مقابلے میں کامیاب ثابت ہوگی۔اس سے قبل گوگل نے اپنی ایپ ہینگ آرٹ متعارف کروائی تھی، جو کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی۔گوگل نے ”ایلو“کو اپنی سب سے بڑی مضبوطی مشین لرننگ ٹیکنالوجی( گوگل اسسٹنٹ) کے ساتھ پیش کیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...