متحدہ کے بعد کراچی میں کالعدم امن کمیٹی کے بھی2دفاتر مسمار کر دیے گئے

متحدہ کے بعد کراچی میں کالعدم امن کمیٹی کے بھی2دفاتر مسمار کر دیے گئے
متحدہ کے بعد کراچی میں کالعدم امن کمیٹی کے بھی2دفاتر مسمار کر دیے گئے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ کے بعد لیاری اور بغدادی کے علاقو ں میں کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر بھی مسمار کر دیے گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے کراچی کے دو علاقوں لیاری اور بغدادی میں کالعدم اامن کمیٹی کے سرکاری اراضی پر قائم 2دفاتر گرا دیے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقہ دبئی چوک میں بھی امن کمیٹی کے غیر قانونی دفاتر مسمار کرنے کیلئے رینجرز اور پولیس اہلکار پہنچ گئے ہیں جہاں کریک ڈاﺅن کے دوران مزید 5دفاتر گرائے جائیں گے ۔

یاد رہے اس سے قبل ایم کیو ایم کے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں کئی ایسے دفاتر مسمار کیے جا چکے ہیں جو غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر تعمیر کیے گئے تھے ۔

مزید : کراچی


loading...