آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا

آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا
آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج دن اور رات کا دورانیہ ایک جیسا ہوگا۔ دن بارہ گھنٹے پر مشتمل ہوگا،رات بھی اتنے ہی گھنٹے کی ہوگی۔ماہرین کے مطابق رات اور دن کا دورانیہ سال میں دو بار بائیس مارچ اور بائیس ستمبر کو برابرہوتا ہے۔سورج سال میں دو مرتبہ خط استواسے گزرتاہے۔ پہلی مرتبہ22 مارچ کو جنوبی کرہ میں واقع خط جدی سے شمالی کرہ میں واقع خط سرطان کی جانب سفر کے دوران اس روز دن اور رات تقریباً برابر ہوتے ہیں۔اسی طرح 22 ستمبر کے روز بھی سورج عین خط استواء پر ہوتا ہے ۔

مزید :

قومی -