برطانوی وزیرداخلہ کا نام بھی بہاماس لیکس میں شامل،دوکمپنیوں کی ڈائریکٹرنکلیں

برطانوی وزیرداخلہ کا نام بھی بہاماس لیکس میں شامل،دوکمپنیوں کی ...
برطانوی وزیرداخلہ کا نام بھی بہاماس لیکس میں شامل،دوکمپنیوں کی ڈائریکٹرنکلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)برطانوی وزیرداخلہ ایمبر رڈ کا نام بھی بہاماس لیکس میں آگیا، ایمبر رڈ بہاماس میں دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر نکلیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوڈکیمرون کے والد کاپانامالیکس میں دفاع کرنے والی برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رڈ نے اپنی کمپنیوں کا تذکرہ تک نہ کیا۔ ایمبر رڈ بہاماس میں 1998 سے 2000 کے دوران دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر رہیں، وہ اس کے علاوہ ایک اور کمپنی کی ڈائریکٹر بھی رہیں جس کے شریک ڈائر یکٹر کو دھوکا دہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔بہاماس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔ بہاماس کو بھی پاناما کی طرح ٹیکس بچانے والوں کیلئے جنت کہا جاتا ہے۔