عبدالرشیدغازی قتل کیس ، مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری پولیس کو بھجوا دیئے گئے

عبدالرشیدغازی قتل کیس ، مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری پولیس کو بھجوا دیئے گئے
عبدالرشیدغازی قتل کیس ، مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری پولیس کو بھجوا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری پولیس کو بھجوا دیئے گئے۔ عدالت کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھجوائے گئے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی گرفتاری عمل میں لائی جائے تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے 21 ستمبر کو پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے۔