پاکستانی کہیں بھی ہوں وطن سے محبت کا موقع جانے نہیں دیتے : ڈبلن میںپاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر رضوان احمد کا عید ملن پارٹی سے خطاب

پاکستانی کہیں بھی ہوں وطن سے محبت کا موقع جانے نہیں دیتے : ڈبلن میںپاکستانی ...
پاکستانی کہیں بھی ہوں وطن سے محبت کا موقع جانے نہیں دیتے : ڈبلن میںپاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر رضوان احمد کا عید ملن پارٹی سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(عرفان الحق) آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر رضوان احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا کے جس بھی حصے میں آباد ہیں ان کے دلوں میں پاکستان سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اور وہ کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیتے جہاں وہ اپنے وطن سے محبت کا اظہار نہ کریں۔

روزنامہ پاکستان کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں پاکستان ویلفیر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میںپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر رضوان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے پاکستانی کمیونٹی کوایک ساتھ مل بیٹھنے اور ایک دوسرے کی خوشیوں بھی شریک ہونے کا موقع ملتا ہے۔ ایسی تقریبات کمیونٹی کومل بیٹھنے کا ذریعہ ہیں۔ عید ملن پارٹی میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی پارٹی میں شریک تھی۔
عید مِلن پارٹی میں خواتین نے پاکستان کے ملی نغمے اور بچوں نے پاکستان کے حوالہ سے مختلف ٹیبلو پیش کرکے حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا اور داد وصول کی ۔ عید مِلن پارٹی اس حوالہ سے منفرد تھی کہ کسی بھی تنظیم کی طرف سے آئرلینڈ میں پہلی تقریب تھی جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے بچوں اور بڑوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گے۔
پاکستان ویلفیر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن آئرلینڈ کے چیئرمین شاہین منظور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا ایسی تقریب کے انعقاد کا مقصد ایک تو پاکستان کے کلچر کو بیرون ممالک متعارف کروانا ہے جبکہ نئی نسل جو کہ دیار غیر میں پرورش پا رہی ہے اسے پاکستان اور پاکستانی کلچرل سے روشناس کروانا ہے۔ ”تقریب کا مقاصد نئی نسل کو پاکستان کے کلچرل سے آگاہ کرنا ہے“۔
تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور وطن عزیز پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
تقریب میںمعروف قانون دان شفاقت علی سندھو، افضال احمد چوہدری، عرفان حمید مجاہد منظور نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

برطانیہ -