وائس چیف آف نیول سٹاف کا ساحلی علاقوں کا دورہ ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

وائس چیف آف نیول سٹاف کا ساحلی علاقوں کا دورہ ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں ...
وائس چیف آف نیول سٹاف کا ساحلی علاقوں کا دورہ ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل خان بن ہشام نے ساحلی علاقوں کا دورہ کر کے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔

پاک فضائیہ کی دو روزہ تربیتی مشق ہائی مارک 2016بھر پور انداز سے جاری

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل خان بن ہشام نے تربت ،مکران،اورماڑہ اور جیوانی میں تعینات یونٹس کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے پاک بحریہ کے یونٹس میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہیںٹروپس کی آپریشنل تیاریوں ،گوادر بندرگاہ اور سی پیک کو دشمن کی جانب سے لاحق خطرات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔وائس چیف آف نیول سٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے تیار ہے ،اقتصادی راہداری کو سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے پاک بحریہ ہمہ وقت چوکس ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...