ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے سکواڈ میں چار تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

محمد عامر نئی نویلی دولہن کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ،کل ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت مشکوک

نجی نیوز چینل دنیانیوز کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ انضمام الحق اور کپتان اظہر علی کے ساتھ ملاقات کی جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں چار تبدیلیوں کے حوالے سے بات کی گئی۔ذرائع کے مطابق سیمی اسلم ،محمد حفیظ ،عمر گل اور محمد رضوان کی جگہ ون ڈے سیریز میں خالد لطیف ،عمر اکمل ،اسد شفیق اور راحت علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیا ن پہلا ون ڈے میچ 30ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل


loading...