سعودی عرب کی فضائی کارروائی ، یمن میں بچوں سمیت 20شہری جاں بحق، صدارتی محل بھی متاثر

سعودی عرب کی فضائی کارروائی ، یمن میں بچوں سمیت 20شہری جاں بحق، صدارتی محل ...
سعودی عرب کی فضائی کارروائی ، یمن میں بچوں سمیت 20شہری جاں بحق، صدارتی محل بھی متاثر

  


صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحاد کی یمن میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں بچوں سمیت 20شہری جاں بحق اور کم ازکم 30زخمی ہوگئے ہیں جبکہ صدارتی محل کو بھی نقصان پہنچا جس کی تصدیق سرکاری حکام نے کردی۔

روسی میڈیا نے صدر منصور ہادی کے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایاکہ تازہ فضائی کارروائی میں حبیدہ اور ساحلی ضلع سق الہنود کو نشانہ بنایاگیا جس کی زدمیں صدارتی محل بھی آیا۔سامنے آنیوالی تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ متاثرہ علاقوں کے ملبے سے شہری زندہ افراد کی تلاش میں ہیں ، حبیدہ کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹر خالدسہیل نے بتایاکہ فضائی کارروائی کے بعد 12لاشیں اور 30زخمی ہسپتال لائے گئے۔

یمن کے سرکاری حکام کاکہناتھاکہ ’ممکنہ طورپر کسی غلطی کی وجہ سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایاگیا‘۔

یونیورسٹی طالبعلم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بناڈالا،حاملہ ہونے پر جڑواں بچے ضائع کرادیئے

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں


loading...