پاناما شریف کا ہر صورت احتساب کرنا ہے، پاکستان کیلئے جان بھی قربان کر دیں گے: بلاول بھٹو

پاناما شریف کا ہر صورت احتساب کرنا ہے، پاکستان کیلئے جان بھی قربان کر دیں گے: ...
پاناما شریف کا ہر صورت احتساب کرنا ہے، پاکستان کیلئے جان بھی قربان کر دیں گے: بلاول بھٹو

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے پاناما شریف کا ہرصورت احتساب کرنا ہے۔ کراچی پیپلز پارٹی کا ہے۔ہم پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے۔

کراچی کے علاقوں ملیر اور قائد آباد میں کارکنوں سے اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے انتہائی جارحانہ انداز اختیار کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی والوں 2018میں بھی ہمارا ساتھ دینا تاکہ پاناما شریف کا احتساب کر سکیں۔کراچی کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے اور کل بھی پیپلز پارٹی کا رہے گا۔انہوں نے کارکنوں کے ساتھ مل کر نعرے لگائے ”ماروی ملیر کی بے نظیر بے نظیر، پاکستان کھپے۔ کرپشن کے سردار کو ایک دھکا اور دو۔ پاناما شریف کو ایک دھکا اور دو ۔تخت رائیونڈ کو ایک دھکا اور دو۔ بلاول بھٹو کے ساتھ کارکنوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی جو جئے بھٹو اور جئے بی بی کے نعروں پر رقص کرتے رہے۔ راستے میں جگہ جگہ کیمپ لگائے گئے جہاں ہزاروں کارکن بلاول کے استقبال کیلئے گھنٹوں موجود رہے۔بلاول بھٹو کا راستوں میں انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔جگہ جگہ گھروں سے ان کے قافلے پر گل پاشی کی گئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...