پاکستان دہشتگردوں کی حمایت بندکرے،بھارتی دفترخارجہ کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی

پاکستان دہشتگردوں کی حمایت بندکرے،بھارتی دفترخارجہ کی ایک بار پھر ہرزہ ...
پاکستان دہشتگردوں کی حمایت بندکرے،بھارتی دفترخارجہ کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان بھارتی دفترخارجہ وکاس سوارپ نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی حمایت بندکرے،پاکستان کواڑی واقعے کے متعلق شواہدفراہم کیے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ترجمان بھارتی دفترخارجہ وکاس سوارپ نے میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کئی بارپاکستان کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھایا،عالمی برادری کواپنی تشویش سے آگاہ کردیاہے،پاکستان اڑی واقعے کے دہشتگردوں کی انگلیوں کے نشانات کاجائزہ لے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی،نئی دلی میں آج بھی سارک سے متعلق سیکیورٹی کااجلاس جاری ہے،دہشتگردی کے شکارتمام ممالک ایک ساتھ ہیں،سارک علاقائی ترقی اوراشتراک کافورم ہے،اس پرکچھ نہیں کہوں گاکہ پاکستان خطے میں تنہاہوچکاہے،پاکستان سے کہاہے کہ دہشتگردوں کی حمایت بندکرے،پاکستان کواڑی واقعے کے متعلق شواہدفراہم کیے ہیں،اڑی واقعے پرتحفظات سے پا کستان کوآگاہ کیاہے،اڑی واقعے پرتحفظات سے پاکستان کوآگاہ کیاہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...