پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو ملک میں سیاسی انتشار پیدا ہو جائے گا: یوسف رضا گیلانی

پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو ملک میں سیاسی انتشار پیدا ہو جائے گا: ...
پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو ملک میں سیاسی انتشار پیدا ہو جائے گا: یوسف رضا گیلانی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات نہ کی گئیں تو ملک میں سیاسی انتشار پیدا ہو جائے گا۔ نواز شریف نے سب کو ساتھ ملا کر اپنے احتساب کا راستہ بند کر دیا ہے جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ یہ نظریاتی جماعت ہے۔ اس کو ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہوگئے۔ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس کے دور میں کسانوں، غریبوں، سرکاری ملازمین ، عورتوں، کاشتکاروں سمیت تمام طبقات ترقی کرتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔ 2013کا الیکشن چرایا گیا لیکن اب اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگلے الیکشن میں کارکن پوری تیاری کریں تاکہ کوئی دھاندلی نہ کر سکے۔

مزید : قومی


loading...