”اس بے شرم شوہر کو50کوڑے مارواور ساتھ ہی۔۔۔“ دوسری شادی کرنے والے سعودی کو عدالت نے ایسی بات پر سخت سزا دے دی کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

”اس بے شرم شوہر کو50کوڑے مارواور ساتھ ہی۔۔۔“ دوسری شادی کرنے والے سعودی کو ...
”اس بے شرم شوہر کو50کوڑے مارواور ساتھ ہی۔۔۔“ دوسری شادی کرنے والے سعودی کو عدالت نے ایسی بات پر سخت سزا دے دی کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  


جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہر جدہ کی عدالت نے دوسری شادی کرنے والے ایک شوہر کو حیران کن وجہ پر 50کوڑوں کی سزا دے ڈالی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے دوسری شادی کی اور دوسری بیوی کو بھی اسی گھر میں لانے کا اعلان کر دیا جس میں اس کی پہلی بیوی رہتی تھی، جس پر پہلی بیوی نے سخت اعتراض کیا، تاہم میاں باز نہ آیا اور دوسری بیوی کو گھر لے آیا۔ اگلے ہی روز دونوں بیویوں میں گھمسان کا رن پڑ گیا۔ لڑائی شروع ہوئی تو دونوں بیویوں نے اپنے اپنے رشتہ داروں کو بھی بلا لیا۔ بس پھر کیا تھا، گھر میدان جنگ بن گیا اور سب نے ایک دوسرے کی خوب دھلائی کی۔

اگر آپ بھی اپنی تنخواہ بڑھوانا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام ضرورکریں

شوہر نے اپنی پہلی بیوی کو سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیا جس سے اس کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اسے شاہ فہد ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا آپریشن ہوا۔ صحت یاب ہونے کے بعد وہ عدالت چلی گئی اور اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کو 50اور لڑائی میں شریک بیویوں کے 14رشتہ داروں کو فی کس 20کوڑے مارنے کی سزا سنا دی۔ اس کے علاوہ شوہر کو جسمانی نقصان پہنچانے پر اپنی پہلی بیوی کو 80ہزار ریال(تقریباً 22لاکھ 30ہزار روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...