پاکستان کے کل کومحفوظ بنانے کیلیے اپنے آج کوقربان کرناہوگا:عمران خان

پاکستان کے کل کومحفوظ بنانے کیلیے اپنے آج کوقربان کرناہوگا:عمران خان
پاکستان کے کل کومحفوظ بنانے کیلیے اپنے آج کوقربان کرناہوگا:عمران خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کل کومحفوظ بنانے کیلیے اپنے آج کوقربان کرناہوگا،حکومت کے ہتھکنڈوں سے نمٹنے کیلیے موثرحکمت عملی بنائی جائے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کل کومحفوظ بنانے کیلیے اپنے آج کوقربان کرناہوگا،حکومت کے ہتھکنڈوں سے نمٹنے کیلیے موثرحکمت عملی بنائی جائے،قوم کے مستقبل کوادنیٰ مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایاجاسکتا،ذاتی مفادات پس پشت ڈال کرفیصلہ کن صف بندی کاوقت آ گیاہے،رائیونڈمیں قوم کی ترجمانی کرینگے،شریف خاندان سے لوٹ مارکاحساب مانگیں گے،وقت کاتقاضاہے کہ قوم کی آوازبنیں اورلوٹی گئی دولت کاحساب لیں۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضلعی صدورکے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران خاندان اداروں کی تباہی کے عوض احتساب سے فرارچاہتے ہیں،حکمران مہذب اورجمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتے،رائیونڈکی جانب تاریخی مارچ کریں گے۔

مزید : قومی


loading...