ہائی کورٹ نے کاٹن کی خریدو فروخت پر 150فیصداضافی ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی

ہائی کورٹ نے کاٹن کی خریدو فروخت پر 150فیصداضافی ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک ...
ہائی کورٹ نے کاٹن کی خریدو فروخت پر 150فیصداضافی ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے کاٹن کی خریدو فروخت پر 150فیصداضافی ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روکتے ہوئے حکومت اور دیگر مدعا علیہان سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ہائیکورٹ نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کوغیر فعال رکھنے پر بھی وفاقی حکومت سے جواب مانگا ہے ۔درخواست گزاروں کی طرف سے کاٹن کی خرید و فروخت پر 150فیصداضافی ٹیکس کی وصولی کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے ان کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر انتظامی حکم کے تحت کاٹن کے ایک گٹھے کی خریدو فروخت پر ٹیکس کی رقم بیس روپے سے بڑھا کر 50روپے کر دی ہے ۔

وکیل نے بتایا کہ قوانین کے تحت وفاقی حکومت پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ٹیکس لگا سکتی ہے۔ حکومت کو براہ راست ٹیکس عائد کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے۔وکیل نے نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت نے کاٹن کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے کے لئے قائم ادارے سینٹرل کاٹن کمیٹی کو کئی برسوں سے غیر فعال کر رکھا ہے۔جس پر ہائیکورٹ نے کاٹن کی خریدو فروخت پر 150فیصداضافی ٹیکس کی وصولی پر حکم امتناعی جاری کر دیاہے۔

مزید :

لاہور -