بیٹے نے پسند کی شادی رچالی ، پولیس نے باپ کو الٹا لٹکا دیا،عدالت نے رپورٹ مانگ لی
لاہور(نامہ نگار)بوڑے باپ کے لئے بیٹے کی "لومیرج"عذاب بن گئی،لڑکی والوں نے لڑکے ،بھائی اور والد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرادیئے،بااثر افراد نے سی آئی اے شمالی چھاونی تھانے بلا کروالد کو ہمارے سامنے الٹا لٹکا کرپولیس سے تشدد کروایا، 10ماہ سے متاثرہ خاندان انصاف کے لئے عدالتوں کے دھکے کھانے پرمجبورہے،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ملزموںکی درخواست ضمانت دائر ہونے پرسی آئی اے شمالی چھاونی پولیس سے 28ستمبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت میں عبدالمعید اپنے والد محمد اسلم اور بھائی عبدالوحید کے ہمراہ ضمانت کے لئے پیش ہوا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر عبدالمعید نے موقف اختیار کیا کہ اس نے (س )سے شادی کی اور اس کی بیوی نے بھی باقاعدہ عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے لیکن اس کے والدین نے میرے والدچھوٹے بھائی پر اغوا ءاور بداخلاقی کا الزام لگا دیا جبکہ مجھ پر ٹریکٹر چوری کا الزام لگا کر مقدمہ درج کرارکھا ہے ،یہ لوگ اتنے بااثر ہیں کہ پولیس سے مل کر ان پر تشدد کرارہے ہیں ،درخواست گزار نے مزید کہا کہ میرے والد کو سی آئی اے شمالی چھاونی تھانے بلا کرہمارے سامنے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،گزشتہ 10ماہ سے اذیت کے دن کاٹ رہے ہیں جس پرعدالت نے سی آئی اے کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔