سیشن کورٹ نے 3سالہ بچی سے بداخلاقی کے مجرم کو 25سال قید ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

سیشن کورٹ نے 3سالہ بچی سے بداخلاقی کے مجرم کو 25سال قید ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے ...
سیشن کورٹ نے 3سالہ بچی سے بداخلاقی کے مجرم کو 25سال قید ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے 3سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم ندیم عباس کو 25سال قید اور ڈیرھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تھانہ ریس کورس پولیس نے ندیم عباس کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا، ملزم پر 3 سانہ بچی کے ساتھ بداخلاقی کا الزام تھا ،عدالت میں چالان پیش ہونے پر عدالت میں پراسکیوٹر نے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کئے، عدالت نے گزشتہ روزوکلاءکے دلائل سننے کے بعد مجرم ندیم عباس کو 25سال قید اور ڈیرھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،مجرم کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 2013ءمیں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

لاہور -