ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والے 2 افغان باشندوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والے 2 افغان باشندوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والے 2 افغان باشندوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لاہور، گجرات اور کھاریاں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والے 2 افغان باشندوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے افسران عبدالقیوم اور ناصر شاہ نے لاہور کے علاقے مصری شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 افغان باشندوں ذاکر خان اور محمد خان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور کروڑوں روپے کی حوالہ ہنڈی کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی دھمکی دے دی، باہمی اعتماد ٹوٹنے پر کوئی معاہدہ مکمل نہیں ہوسکتا: وکاس سوارپ

علاوہ ازیں ایف آئی انے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے منی چینجر منور حسین اور کھاریاں سے ارشد محمود عباسی نامی ملزم کو ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی ہیں اور ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور دہشتگردوں سے تعلقات کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف


loading...