شاہد آفریدی پرکشش ترین کرکٹر کا اعزاز لے اڑے، کپتان عمران خان کا آٹھواں نمبر، احمد شہزاد کی تیسری پوزیشن

شاہد آفریدی پرکشش ترین کرکٹر کا اعزاز لے اڑے، کپتان عمران خان کا آٹھواں ...
شاہد آفریدی پرکشش ترین کرکٹر کا اعزاز لے اڑے، کپتان عمران خان کا آٹھواں نمبر، احمد شہزاد کی تیسری پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کا کھیل اس وقت اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ دنیا بھر کے شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹروں کے پر سٹائل کو اپناتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے 400سے زائد میچز کھیلنے والے شاہد آفریدی کھیل کے میدان میں تو کچھ خاص نہیں کر سکے لیکن وہ دنیا کے پر کشش ترین کرکٹر ضرور بن گئے ہیں۔
دنیا کی ایک معروف سائٹ یاہو نیوز نے دنیا کے 11 پرکشش ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کو پہلا نمبر دیا گیا ہے۔دوسرے نمبر پرانگلینڈ کی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اور اوپنر الیسٹر ک±ک، تیسرے نمبر پر پاکستان کے سلفی کنگ احمد شہزاد،چوتھے نمبر پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور پانچویں نمبر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن چھٹے، انگلینڈ کے ہی چارمنگ بوائے ڈیوڈ گاور ساتویں، پاکستان کے لیجنڈ عمران خان آٹھویں ، آسٹریلیا کے بریٹ لی نویں، انگلش کھلاڑی جیمز اینڈرسن دسویں اور نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باولر شین بانڈ کا اس فہرست میں گیارواں نمبر ہے۔

مزید :

کھیل -