فیصل آباد:گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ مسلم ٹاﺅن سرگودھا روڈ کے سپیچ تھراپسٹ نے بچوں اور سٹاف کا جینا دو بھر کردیا، تشدد سے مالی ذہنی توازن کھو بیٹھا

فیصل آباد:گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ مسلم ٹاﺅن سرگودھا روڈ کے سپیچ ...
فیصل آباد:گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ مسلم ٹاﺅن سرگودھا روڈ کے سپیچ تھراپسٹ نے بچوں اور سٹاف کا جینا دو بھر کردیا، تشدد سے مالی ذہنی توازن کھو بیٹھا

  


فیصل آباد(نیوز ڈیسک)سپیشل ایجوکیشن سینٹر فیصل آباد کے لائل پور ٹاﺅن میں واقع مسلم ٹاﺅن سرگودھا روڈ سکول کے سپیچ تھراپسٹ نے بچوں اور سٹاف کا جینا دو بھر کردیا،طرح طرح کے مینٹل ٹارچر سے تنگ آکر کئی بچے سکول چھوڑ گئے ہیں'سکول کا ملازم عادل ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے-

تفصیلات کے مطابق سپیشل ایجوکیشن سینٹر فیصل آباد کے لائل پور ٹاﺅن میں واقع سرگودھا روڈ سکول کے سپیچ تھراپسٹ نے بچوں اور سٹاف کا جینا دو بھر کردیا،طرح طرح کے مینٹل ٹارچر سے تنگ آکر کئی بچے سکول چھوڑ گئے ہیں ،گورنمنٹ سکول برائے خصوصی تعلیم مسلم ٹاﺅن سرگودھا روڈ فیصل آباد کے سپیچ تھراپسٹ کامران نے سکول میں ہی عالیشان طریقے سے رہائش رکھی ہوئی ہے،سپیچ تھراپسٹ کامران کی بدسلوکی اور مسلسل ٹارچر کے باعث سکول کا ملازم عادل ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سکول کی پرنسپل مس شازیہ اقبال کی اس استاد کو مکمل آشیرباد حاصل ہے،متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود  ادارے کی سربراہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ سٹاف کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا ہے،سکول کے مالی عادل کے  گھر والوں کو دھمکیاں دے کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جب پرنسپل ادارہ شازیہ اقبال سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی ایشو نہیں ہے، آپ ہمارے ادارے میں آئیں وہاں بیٹھ کربات کریں گے۔

مزید : فیصل آباد


loading...