بھارت کاپاکستان کوتنہاکردینے کادعویٰ غلط،بان کی مون نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی ہے: ملیحہ لودھی
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کاپاکستان کوتنہاکردینے کادعویٰ غلط اوربے بنیادہے،بان کی مون نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدہے پاکستان کی سفارتی کوششوں کااچھاردعمل آئےگا،مقبوضہ کشمیرکے عوام کوانکاجمہوری اورآئینی حق ملناچاہیے،پاکستان کے نمایندوں نےآج سلامتی کونسل میں بھارت کوجواب دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی عالمی سربراہان سے ملاقات بھارت کے دعوے کی نفی کرتاہے،عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیاہے،مقبوضہ کشمیرکے عوام کونساجمہوری اورآئینی حق ملناچاہیے،بھارت کاپاکستان کوتنہاکردینے کادعویٰ غلط اوربے بنیادہے۔
مضبوط ، مستحکم اور جمہوری پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بے حد ضروری،جنگی جنون پیدا کرنے سے دونوں ملکوں کو نقصان ہوگا :وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے،بان کی مون نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی ہے،بان کی مون بھارتی مظالم کاشکاربچوں کی تصاویردیکھ کرغمزدہ ہوگئے،سلامتی کونسل کے ممالک کوبھارتی مظالم سے آگاہ کیاجائےگا
انہوں نے کہا ہے کہ اگلے قدم کے طورپرسلامتی کونسل کے رکن ممالک کے پاس جائیں گے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی کارروائیاں خطے کےامن کیلیے خطرناک ہیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کوپامال کیاجارہاہے۔