پتنگ کٹ چکی، نواز شریف کا احتساب ہو کر رہے گا: بلاول بھٹو، کراچی میں تاریخی استقبال

پتنگ کٹ چکی، نواز شریف کا احتساب ہو کر رہے گا: بلاول بھٹو، کراچی میں تاریخی ...
پتنگ کٹ چکی، نواز شریف کا احتساب ہو کر رہے گا: بلاول بھٹو، کراچی میں تاریخی استقبال

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی پتنگ کٹ چکی ہے۔اب ایک بارط پھر بھٹو کے جیالوں کا راج ہوگا۔ نواز شریف کا احتساب ہو کر رہے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملیر میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر جیالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جتنا مرضی زور لگا لیں ان کی کرپشن بے نقاب ہو کر رہے گی۔ ان کو پاناما کی تحقیقات کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اب کارکنوں کے درمیان ہی رہنا چاہتا ہوں میں پاکستان سے واپس نہیں جاونگا۔ میں اپنے کارکنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ بلاول بھٹو نے میمن گوٹھ میں بھی  خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ملیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم 18 اکتوبر کو سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور اب پتنگ کا دور جلد ختم ہونے والا ہے۔ان کا تاریخی جلوس کراچی کی تاریخ کے بڑے جلوسوں میں سے ایک تھا ۔ ہزاروں جیالے ان کے ساتھ شریک تھے جگہ جگہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بلاول بھٹونے اپنے خطاب میں نواز شریف اور الطاف حسین کے خلاف زبردست نعرے لگوائے۔ انہوں نے شاندار استقبال پر تمام جیالوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : قومی


loading...