کرس گیل کی فٹنس مسائل کا شکار، انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی فٹنس مسائل کا شکار، انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک
کرس گیل کی فٹنس مسائل کا شکار، انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

  

لندن ( آن لائن ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان میچ کا آغاز ہوگیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم کوچ سٹورٹ لا نے اپنے بیان میں بتایا کہ گیل کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم اس وقت ان کی تیسرے میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا جبکہ ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ گیل جلد ہی100 فیصد فٹ ہو جائیں گے اور سیریز کے بقیہ تمام میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھااورکرس گیل دوسرے ون ڈے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

مزید : کھیل