ممبئی بم دھماکوں کا مبینہ ملزم نیپال میں قتل،ملزمان ہندوستان فرار
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبئی بم دھماکوں کے ملزم خورشید عالم کو نیپال میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے حملہ آور قتل کی واردات سرانجام دینے کے بعد انڈیا فرار ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1993 ممبئی دھماکوں کے ملزم خورشید عالم کونیپال میں گولی مارکرقتل کردیا گیاہے،اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ ضلع سنساری کے ہری نگرعلاقے میں خورشید کو گولی مارکرقتل کردیا گیاہے، بتایا جارہا ہے کہ حملہ آورقتل کی واردات سرانجام دینے کے بعد ہندوستان بھاگ آئے ہیں، ممبئی دھماکوں کا ملزم خورشید عالم نیپال میں مقیم ہوگیا تھا، جمعہ کو جب وہ گھر جارہا تھا اس وقت موٹرسائیکل پر آئے مجرموں نے خورشید عالم پرفائرنگ کردی،وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، موٹرسائیکل پرہندوستان کی نمبرپلیٹ لگی ہوئی ہے،گولی مارنے والے غنڈوں خورشید عالم کو گولی مارنے کے بعد ہندوستان بھاگ آئے ہیں، فائرنگ میں ایک نیپالی پولیس کانسٹبل کو بھی گولی لگی ہے، جسے سنگین حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، 1993 کے بعد سے خورشید عالم فرار بتایا جارہا تھا۔