میچ میں شکست پر افغانستان کا کھلاڑی رو پڑا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے
ابوظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سپر فور کے پاکستان بمقابلہ افغانستان پہلے میچ میں آخری اوور کروانیوالے افغانستان کے باﺅلر آفتاب عالم پاکستان کی جیت پر روپڑے جس پرپچ پر موجود پاکستانی بلے بازوں نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کوحوصلہ دیا ۔
جیونیوز کے مطابق سپر فور کے پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ میں آخری اوورکروانے پر افغانستان کے باﺅلر آفتاب عالم اس وقت روپڑے جب پاکستانی بلے بازوں نے ان کے اوورز کی پہلی تین گیندوں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف پورا کرکے میچ جیت لیا ۔ اس موقع پر پچ پرموجودپاکستان کی طرف سے بیٹنگ کرنیوالے شعیب ملک اور حسن علی نے آفتا ب عالم کودلاسہ دیا اور ہمت بڑھائی ۔انہوں نے افغانی باﺅلر کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے میچ ہار دیا لیکن دل جیت لئے ہیں۔