”شعیب ملک نے حق ادا کر دیا اور۔۔۔“ شاندار اننگز کھیلنے پر کپتان ”واری“ ہو گئے، ایسی بات کہہ دی کہ ثانیہ مرزا بھی خوش ہو جائیں گی
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ افغانستان کیخلاف فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، شعیب ملک نے سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، ان کی اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
ایشیاءکپ کے سنسنی میچ خیز میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ امام الحق اور بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کی جبکہ شعیب ملک نے سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ کپتان نے کہا کہ افغانستان کیخلاف میچ میں فیڈنگ خراب ہوئی اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے، اگلے میچز میں فیلڈنگ کو بہتر کرنا ہو گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان نے بہت ہی اچھی بیٹنگ کی جبکہ افغانستان کے سپنرز بھی بہترین باﺅلرز میں شامل ہوتے ہیں۔