اثاثے تفصیلات طلبی کیس، آصف زرداری کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اثاثہ جات تفصیلات طلبی کیس میں آصف زرداری کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،عدالت عظمیٰ نے این آر ا وکیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے اثاثے تفصیلات طلبی کیس میں سابق صدر آصف داری کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 25 ستمبر کو سماعت کرے گا، عدالت نے این آر او کیس اور پاناما ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف چیئرمین نیب کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقررکردی۔