وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا روانگی کیلئے بغیرپروٹوکول ایئر پورٹ پر آمد،شہریوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا روانگی کیلئے بغیرپروٹوکول ایئر پورٹ پر ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا روانگی کیلئے بغیرپروٹوکول ایئر پورٹ پر آمد،شہریوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے نیو یارک روانہ ہوگئے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا روانگی کےلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بغیر کسی پروٹوکول کے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے،شاہ محمود قریشی بورڈنگ پاس کیلئے لائن میں لگ گئے ،ایئر پورٹ میں موجود لوگ وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پاکر حیران رہ گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، اس موقع پر شاہ محمود قریشی بھی لوگوں میں گھل مل گئے اور بچوں بڑوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں۔


وزیرخارجہ دورے میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اورجنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔