19 سالہ نوجوان گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے بھاٹی میں 19 سالہ نوجوان گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق قاتل ڈور نے ایک اور زندگی کی ڈور کاٹ دی، لاہور کے علاقے بھاٹی میں 19 سالہ نوجوان بلال کو گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے کی وجہ سے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، بیگم کوٹ کا رہائشی بلال ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا، پولیس نے لاش میو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔