رابعہ انعم نے اپنی بیٹی کا نام کیا رکھا ہے ؟ پتا چل گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز کی خوبصورت اور معروف نیوز اینکر رابعہ انعم کو اللہ نے رحمت سے نواز دیاہے اور انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’ انابیا‘ رکھاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جیونیوز کے اینکر مبشر ہاشمی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ ” ہماری پیاری رابعہ انعم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ،میں ان کیلئے بہت خوش ہوں اور مہربانی فرما کر ہر کوئی ماں اور بچی کیلئے دعا کرے۔“مبشر ہاشمی نے اپنے پیغام میں رابعہ انعم کی بیٹی کا نام بھی بتایا جو کہ ’انابیا‘ ہے ۔مبشر ہاشمی کا پیغام دیکھنے کے بعد رابعہ انعم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” الحمدو اللہ ، شکریہ میرے بھائی ۔“
واضح رہے کہ رابعہ انعم کی گزشتہ برس جولائی میں ہوئی تھی اور انہوں نے اچانک ٹویٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر اپ لوڈ کر کے چاہنے والوں کو حیران کر دیا تھا ۔