وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ ،پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کل لاہورکادورہ کرنے کا فیصلہ کیا جہاں وہ پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے ،عمران خان پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، وزیراعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق بریف کیاجائےگااس کے علاوہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم پولیس نظام کمیشن کے سربراہ ناصردرانی سے ملاقات کریں گے ،اس کے علاوہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔