بھارت کے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا،شاہ محمود قریشی
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا، دونوں ممالک کے تصیفہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں ہے ۔
وزیر خارجہ کا دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ بھارت کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا،دونوں ممالک کے تصیفہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں ہے اوربات چیت سے پورے خطے کو فائرہ ہو گا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں موقف بھرپور طریقے سے پیش کرینگے ،دیگر اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی پاکستان کابھرپور موقف پیش کیا جائے گا،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات باہمی تعلقات میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی ۔