آنکھ کے اشارے سے مشہور ہونے والی پریا پرکاش واریئر کا دوسرا گانا بھی منظر عام پر آگیا، لیکن اس مرتبہ دیکھ کر لوگوں کو غصہ چڑھ گیا کیونکہ اس میں وہ ۔۔۔
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپ کو آنکھ مارنے والی پریا پرکاش واریئر تو یاد ہوں گی جو اپنی ڈیبیو ملیالم فلم کے پہلے گانے کے باعث راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے؟ اس گانے کے باعث پریا پرکاش واریئر بھارت کا نیشنل کرش بن گئی جبکہ دنیا بھر کے مرد وں کو اس کے آنکھ مارنے اور خوبصورت مسکراہٹ نے پگھلا کر رکھ دیا، لیکن اب لگتا ہے کہ فلم کا دوسرا گانا ریلیز ہونے کے بعد چیزیں بہت تبدیل ہوچکی ہیں۔
پریا پرکاش واریئر کا فلم اورو آدار لو کا دوسرا گانا’ فریک پین‘ پہلے گانے کے 7 ماہ بعد ریلیز کیا گیا ہے اور حیران کن طور پر یہ گانا لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ اس گانے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر پریا پرکاش واریئر کو بھی خوب ٹرول کیا جارہا ہے، یہاں تک کہ لوگ انہیں ڈھنچک پوجا سے تشبیہہ دینے لگے ہیں۔
نہ صرف اس نئے گانے پر تنقید کی جارہی ہے بلکہ یوٹیوب پر بھی اسے سخت ناپسند کیا جارہا ہے اور یہ سب سے زیادہ نا پسندیدہ گانا قرار پایا ہے۔ صرف 2 روز میں اس گانے کو 50 لاکھ کے قریب لوگوں نے یوٹیوب پر سنا ہے جن میں سے 4 لاکھ 43 ہزار سے زائد لوگوں نے اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔ صرف 74 ہزار لوگ ایسے ہیں جنہیں یہ گانا پسند آیا ہے۔
بات اظہار ناپسندیدگی تک نہیں ہے بلکہ بعض یوٹیوب صارفین نے اس گانے کو بدترین گانا بنوانے کے لیے مہم شروع کردی ہے اور 10 لاکھ ڈِس لائک کا ٹارگٹ بھی مقرر کردیا ہے۔
فیس بک پر تو گانے کو ناپسندیدہ ترین قرار دینے کی مہم اس زورو شور سے جاری ہے کہ کئی لوگ فیس بک سے اس گانے کے حوالے سے بنائی گئی میمز دیکھ کر صرف ڈِس لائکس دیکھنے کیلئے یوٹیوب پرآرہے ہیں۔
پریا پرکاش واریئر کے دوسرا گانا آپ بھی سنیں۔