یو ایس ایف فنڈ میں خوردبرد ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت 7ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر

یو ایس ایف فنڈ میں خوردبرد ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت 7ملزمان کیخلاف ...
یو ایس ایف فنڈ میں خوردبرد ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت 7ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب )نے یو ایس ایف فنڈ میں خوردبرد پر یوسف رضاگیلانی سمیت 7ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے یو ایس ایف فنڈمیں خوردبرد پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزموں کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ملزموں پریوایس ایف فنڈمیں 12کروڑ 80لاکھ روپے کرپشن کاالزام ہے،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضاگیلانی نے بطوروزیرآئی ٹی اورچیئرمین اختیارات کاناجائزاستعمال کیااور غیرقانونی تشہیری مہم چلانے کی ہدایات دیں،غیرقانونی تشہیری مہم سے خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچا۔
ملزمان میں سابق سیکرٹری فاروق اعوان،سابق سی ای اویوایس ایف اور اشتہاری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانعام اکبربھی شامل ہیں۔