عمران خان نے لاہور میں انتہائی ’طاقتور‘ افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا ، سن کر بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ جائیں گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے قبضہ مافیا گروپوں کےخلاف بلاامتیازآپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایل ڈی اے سے قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن کی تفصیلات طلب کرلیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے قبضہ گروپوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن بلاامتیاز آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایل ڈی اے سے قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے وزیراعظم کوپیش کی جانے والی رپورٹ تیارکرلی ہے۔