اس آدمی نے پچھلے 10دن میں 4ہزار جوڑوں میں علیحدگی اور17میاں بیوی کے درمیان طلاقیں کروا دیں، کیونکہ اس نے۔۔۔

اس آدمی نے پچھلے 10دن میں 4ہزار جوڑوں میں علیحدگی اور17میاں بیوی کے درمیان ...
اس آدمی نے پچھلے 10دن میں 4ہزار جوڑوں میں علیحدگی اور17میاں بیوی کے درمیان طلاقیں کروا دیں، کیونکہ اس نے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) اگر آپ بھی نیٹ فلیکس پر شوز دیکھ کر تفریح طبع کا سامان کرتے ہیں تو سکاٹ لینڈ کے اس کامیڈین کے شوز سے آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے ایک شو کی وجہ سے گزشتہ 10دنوں میں 4ہزار سے زائد جوڑوں میں علیحدگی اور 17میاں بیوی میں طلاقیں ہو چکی ہیں اور یہ لوگ اپنا تعلق ختم کرنے پر اس کامیڈین پر غصہ ہونے کی بجائے الٹا اس کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ دی مرر کے مطابق نیٹ فلیکس پر28سالہ کامیڈین ڈینیئل سلوس کا شو ’جگسا‘( Jigsaw)  گیارہ ستمبر ہی کو شروع ہوا ہے اور اب تک اس قدر گھر تباہ کر چکا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈینیئل نے اپنے ایک شو میں مزاح پیدا کرنے کی غرض سے کنوارا ہونے کے فوائد بتائے اور شادی شدہ لوگوں کا تمسخر اڑایا۔ اس نے بتایا کہ کیسے لوگ خود کو غلط تعلق میں پھنسا لیتے ہیں اور پھر کئی طرح کی خوش فہمیوں پر ہی اس تباہ حال تعلق کے ساتھ زندگی گزار دیتے ہیں۔ شو میں اس نے کہا کہ ’’یہ نری بکواس ہے کہ انسان کو مکمل ہونے کے لیے شادی کرنی چاہیے، انسان اکیلا رہ کر بھی مکمل ہو سکا ہے۔ معاشرہ تو کہتا ہے کہ جب تک تم کسی کے ساتھ نہیں ہو، تم ٹوٹے ہوئے ہو، جب تک تم کسی کے ساتھ نہیں ہو، تم نامکمل ہو۔ لیکن معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے۔ آدمی اکیلا رہ کر بھی شادی شدہ لوگوں سے زیادہ خوش ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسی صورت میں جب انسان نے شریک حیات کے طور پر غلط مرد یا عورت کا انتخاب کر لیا ہو اور ایک ناخوشگوار زندگی گزارن پر مجبور ہو چکا ہو۔ اس صورت میں اس تعلق کو ختم کرکے اور اکیلا رہ کر انسان زیادہ خوش رہ سکتا ہے۔‘‘
ڈینیئل نے تو اگرچہ یہ باتیں لوگوں کو ہنسانے کے لیے کہیں لیکن لوگوں نے انہیں سنجیدہ لے لیا اور اپنے اپنے ازدواجی تعلق پر ازسرنو غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب تک 4ہزار سے زائد لوگ، جب اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ غلط فرد کا انتخاب کر چکے ہیں، تو انہوں نے اپنا تعلق ختم کر دیا اور ڈینیئل کو شکریے کا پیغام بھی بھیجا۔ ایسے ہی ایک شخص نے ڈینیئل کو لکھا کہ ’’ہائے ڈینیئل! میری عمر 23سال ہے۔ تمہارا شو دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ میں نے غلط لڑکی سے شادی کر لی ہے جس سے میری ذہنی ہم آہنگی نہیں۔ چنانچہ میں نے اسے طلاق دے دی ہے۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ کی وجہ سے میں دوبارہ خوش زندگی گزار رہا ہوں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -