وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پی کے کی ملاقات، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے ملاقات کی اس موقع پر معاون خصوصی نعیم الحق اوروزیرمملکت مرادسعیدبھی موجودتھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں کے پی حکومت کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی،وزیراعظم نے خیبرپختونخوامیں جاری منصوبے جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کوجلدعوام کیلئے کھولاجائے،خیبرپختونخواکے عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے،ان کا کہناتھا کہ وفاق صوبوں کےساتھ ہرممکن تعاون کرےگا۔