وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سموگ سے بچاؤکیلئے اجلاس ،پنجاب کلین ایئرکمیشن کے قیام کافیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت سموگ سے بچاؤکیلئے اجلاس ہوا جس میں پنجاب کلین ایئرکمیشن کے قیام کافیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سموگ سے بچاﺅ کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کلین ایئر کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ضلع اورتحصیل کی سطح پرکمیٹیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبرسے صوبے بھرمیں فصلوں کی باقیات جلانے پرپابندی ہوگی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایئرکوالٹی مانیٹرنگ کے آلات فوری طورپرمرمت اورتنصیب کرنے کی ہدایت کی ۔