ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وکلاکااجلاس طلب کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وکلاکااجلاس طلب کرلیا ،اجلاس آج ماڈل ٹاو¿ن منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بیرون ملک دورے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے،عوامی تحریک کے سربراہ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے وکلا کا اجلاس آج منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں طلب کر لیاجس میں وکلا طاہرالقادری کوتفصیلی بریفنگ دیں گے، بریفنگ کے بعدطاہرالقادری آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے۔