نوازشریف فی الحال کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کر رہے،میڈیا پر چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں،مریم اورنگزیب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف فی الحال کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے، میڈیا میں پارٹی قائد کی ملاقاتوں کی اطلاعات حقائق پرمبنی نہیں۔
مریم اورنگزیب نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف،مریم سمیت شریف خاندان کے افراد کلثوم نواز کے انتقال پر سوگوار ہیں،ملاقاتوں اور بیانات کے بارے میں پارٹی ترجمان میڈیا کو آگاہ رکھیں گے۔
واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف آج سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے ۔