منی لانڈرنگ سکینڈل میں پیشرفت،اومنی گروپ کے 19 اداروں کے بینک اکاﺅنٹس منجمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اربوں روپے منی لانڈرنگ سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ایف آئی اے کی ہدایت پراومنی گروپ کے 19اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ان اکاؤنٹس میں 33 کروڑسے زائدرقم موجود ہے جس اومنی گروپ کے ادارے مالی بحران کاشکارہو گئے۔
ادھر اومنی گروپ نے بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا،اومنی گروپ کا کہناہے کہ اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے ادارے مالی بحران کا شکار ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کوبینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت دی جائے،عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسرسے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔