”عمران خان کی ٹویٹ کا ترجمہ یہ ہے کہ۔۔۔“ مبشر لقمان نے وزیراعظم کی بھارت کیخلاف ٹویٹ کا ایسا ترجمہ کر دیا کہ آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

”عمران خان کی ٹویٹ کا ترجمہ یہ ہے کہ۔۔۔“ مبشر لقمان نے وزیراعظم کی بھارت ...
”عمران خان کی ٹویٹ کا ترجمہ یہ ہے کہ۔۔۔“ مبشر لقمان نے وزیراعظم کی بھارت کیخلاف ٹویٹ کا ایسا ترجمہ کر دیا کہ آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاک، بھارت وزراءخارجہ کی ملاقات کی حامی بھرنے کے بعد انکار کیا تو ہر جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا مگر آج وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارت کے روئیے پرمایوسی کا اظہار کر دیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے بھارت کو دعوت دی مگر انہوں نے اسے ٹھکرا دیا، مجھے بھارت کے منفی اور متکبرانہ روئیے سے مایوسی ہوئی۔ بھارت نے پیشکش ٹھکرا کر چھوٹے پن کا اظہار کیا، میں نے ساری زندگی ایسی چھوٹے لوگوں کو دیکھا ہے جو بڑے دفاتر پر قبضہ جمائے ہوئے ہوتے ہیں لیکن ان میں وسیع پیمانے پر سوچنے اور مستقبل بینی کی صلاحیت نہیں ہوتی۔
وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے مگر معروف صحافی مبشر لقمان نے عمران خان کی ٹویٹ کا ایسا ”ترجمہ“ کر دیا ہے کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ مبشر لقمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”خان صاحب کی ٹویٹ کا اردو ترجمہ۔۔۔ بڑا ملک، چھوٹی سوچ، بھاڑ میں جائیں ایسے لوگ۔۔۔“