”میری اننگز سے زیادہ اہمیت ان چھکوں کی تھی جو۔۔۔“ پاکستانیوں کے ’ہیرو‘ شعیب ملک نے شاندار اننگز کھیل کر بھی ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی اور شعیب ملک ناقابل شکست 51 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ وہ کارکردگی ہمیشہ اچھی ہوتی ہے جو ٹیم کے کام آئے اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ میچ بہت اہم تھا اور جب بھی کوئی ٹیم کسی مرحلے کا پہلا میچ جیتتی ہے تو اسے اعتماد ملتا ہے اور وہ اگلے میچ میں زیادہ پراعتماد ہو کر کھیلتی ہے۔
شعیب ملک نے کہا کہ افغانستان کیخلاف ساری ٹیم بہت اچھا کھیلی، 100 اوورز کے میچ میں نشیب و فراز تو آتے ہی ہیں مگر اصل بات آخری گیند تک لڑنے کی ہوتی ہے اور وہ ہمیں نظر بھی آیا جیسا کہ میچ کے آخری اوورز میں تین سے چار لوگوں نے ایک، ایک چھکا بھی مارا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے وہ ایک، ایک چھکا میری اننگز سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے جبکہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کیساتھ قوم کو بھی جاتا ہے جنہوں نے ہمارے لئے دعائیں کیں، میں قوم سے یہی کہوں گا کہ وہ ہمارے لئے دعائیں کرتی رہے اور اور ہم اپنی بہترین کارکردگی دیتے رہیں گے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔