کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریز بھی کھیلیں،سیاسی سطح پردونوں ممالک کوقریب آنے کی ضرورت ہے:چیئرمین پی سی بی

کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریز بھی کھیلیں،سیاسی سطح ...
کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریز بھی کھیلیں،سیاسی سطح پردونوں ممالک کوقریب آنے کی ضرورت ہے:چیئرمین پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریزبھی کھیلیں،دونوں ممالک کے درمیان بورڈ کی سطح پرکوئی اختلاف نہیں۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت مختلف ٹورنامنٹس میں میچزکھیلتے ہیں،پاکستان نے چیمپینزٹرافی اورایشیا کپ میں بھارت سے میچزکھیلے،کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریزبھی کھیلیں،دونوں ممالک کے درمیان بورڈ کی سطح پرکوئی اختلاف نہیں تاہم سیاسی سطح پردونوں ممالک کوقریب آنےکی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیاکےخلاف صرف 2ٹیسٹ میچزکی سیریز رکھی گئی ہے،امید نے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

مزید :

قومی -کھیل -