بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات سے کیوں بھاگا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت وزیر اعظم عمران خان کے خط کے جواب میں مذاکرات کے لئے وزرائے خارجہ کے ملاقات کے لئے رضامند ہونے کے بعد اگلے دن انکار کر دیا ،اس انکار کی اصل وجہ کیا تھی وہ سامنے آگئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت وزرائے خارجہ کے ملاقات سے کیوں بھاگا اس کی اصل وجہ سامنے آگئی بھارتی حکومت نے گزشتہ دنوں فرانس سے رافیل لڑاکا طیارے خریدے جن مین مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپش کی گئی ، اور ان کی خریداری مکیش امبانی کے ذریعے کروائی گئی،جس کی وجہ سے مودی سرکار بیک فٹ پر چلی گئی تھی ،جس کی وجہ سے مودی سرکار نے ملاقات کی حامی اورپھر منسوخی کا ڈرامہ رچایا،سارا کھیل اپوزیشن کے دباو کو زائل کرنے کے لئے کھیلا گیاتھا۔
کشمیرمیں انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی رپورٹ پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارتی جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے، کلبھوشن یادیو، احسان اللہ احسان کے اقبالی بیان بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہیں،بھارت میں اس وقت ہندو دہشتگردی عروج پر ہے، ہندو دہشتگردی کو "سیفران ٹیررازم " کا نام دیا جاتا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی زور پکڑنے سے بھی بھارت بوکھلا گیا۔ مودی سرکار کو اندرونی طور پر بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا ہے۔ بھارت نے پیلٹ گن سے ہزاروں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ نے معاملے کو سنجیدہ قرار دیکر سنگین خلاف ورزی قرار دی،پیلٹ گن سے 6 ہزار کشمیری بینائی سے متاثر ہوئے، بھارت رواں سال 150 کے قریب کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے، سکیورٹی کونسل کی رکنیت کے خواہشمند بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں۔ راہول گاندھی کا کہنا ہے مودی نے فرانس سے خریدے گئے رافیل جیٹس پر کمیشن کمایا، ہمیں یقین ہے بھارتی وزیراعظم کرپٹ ہیں،پاکستان پر الزام تراشی مودی سرکار کی فیس سیونگ کی کوشش ہے ۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں سارک اجلاس پر بھی بات کی تھی اور ساتھ ہی مذاکرات بحال کرنے کی بھی پیشکش کی تھی,بھارتی حکومت مذاکرات بحال کرنے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات پر رضامند ہوگئی ہے اور نیویارک میں 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات طے پاگئی ہے۔