”میرے ساتھ تعاون نہیں ہو رہا“ پاکستانی ٹیم کے کوچ نے استعفیٰ دیدیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ روئیلنٹ اولٹمنز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جن کا کہنا ہے کہ انہیں کام کرنے کیلئے مناسب ماحول اور تعاون فراہم نہیں کیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لکھے گئے خط میں روئیلنٹ اولٹمنز نے پاکستان ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی تمام تر ذمہ داری بھی قبول کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا ماحول نہیں بن رہا جس سے پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی حاصل کی جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے چیمپینز ٹرافی میں انتہائی ناقص کارکردگی کا اظہار کیا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں اور پاکستانی ٹیم سب سے آخری پوزیشن حاصل کر سکی تھی۔