بھارت میں طوفان ’’دائے‘‘ نے تباہی مچا دی

بھارت میں طوفان ’’دائے‘‘ نے تباہی مچا دی
بھارت میں طوفان ’’دائے‘‘ نے تباہی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کے مشرقی حصوں میں طوفان’’ دائے ‘‘کے باعث موسلا دھار بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔
بھارتی ریاست اڑیسہ میں تباہی مچانے کے بعد طوفان دائے کمزور ہو گیا اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، اس طوفان کے باعث ریاست کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث کئی دیہی علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث کئی علاقوں کے رابطے ختم ہوگئے ہیں۔