’جس طرح بھارتی بلے باز دھونی۔۔۔’“افغانستان سے مشکل مقابلے کے بعد وسیم اکرم نے شعیب ملک کی تعریف میں ایسی بات کہہ دی کہ مہندر سنگھ دھونی بھی خوش ہو جائیںگے

’جس طرح بھارتی بلے باز دھونی۔۔۔’“افغانستان سے مشکل مقابلے کے بعد وسیم اکرم ...
’جس طرح بھارتی بلے باز دھونی۔۔۔’“افغانستان سے مشکل مقابلے کے بعد وسیم اکرم نے شعیب ملک کی تعریف میں ایسی بات کہہ دی کہ مہندر سنگھ دھونی بھی خوش ہو جائیںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیا کپ میں اپنی اب تک کی بہترین پرفارمنس سے سب کو حیران کردینے والی ٹیم افغانستان نے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کو بھی بڑی مشکل میں ڈال دیا تھا تاہم آخری اوور میں شعیب ملک کی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کو فتح ملی ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان دلچسپ اور اعصا ب شکن میچ پر ہرطرف سے تبصرے جا ری ہیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شیب ملک کی تعریف کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم لکھتے ہیں کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا،شعیب ملک نے اس قوم کو ایک مرتبہ پھر بلند حوصلہ افغانستان کی ٹیم کیخلاف ثابت کیا ہے ،جس طرح بھارتی بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی ثابت کر چکے ہیں۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ بولر کا سامنا کرتے وقت شعیب ملک کے چہرے پر کسی قسم کے کوئی تاثرات نہیں تھے تاکہ بولر بیٹسمین کا ارادہ نہ بھانپ سکے کہ وہ کیا عزائم رکھتا ہے۔

مزید :

کھیل -